0
Sunday 14 Aug 2011 04:27

کوئٹہ،سابق وزیراعلٰی میر ہمایوں مری اور جمیل اکبر بگٹی کے گھر سے 150 بم اور دیگر اسلحہ برآمد

کوئٹہ،سابق وزیراعلٰی میر ہمایوں مری اور جمیل اکبر بگٹی کے گھر سے 150 بم اور دیگر اسلحہ برآمد
 کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میر ہمایوں مری کے گھر سے ڈیڑھ سو بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ میرہمایوں مری اور جمیل بگٹی نے اسلحہ برآمدگی کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بھاری نفری نے دارالحکومت کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے  گھر پر چھاپہ مارا اور بعد ازاں سابق وزیراعلٰی بلوچستان اور سینٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین میر ہمایوں مری کے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے وہاں سے ایک سو تینتیس ریمورٹ کنٹرول بم، تین دستی بم دو ایل ایم جی، ایک ایس ایم جی اور ہزاروں راؤنڈز برآمد کر لئے۔
دوسری جانب مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر ہمایوں مری اور نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد ہمیں دباؤ میں لانا ہے، لیکن ہم کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ نواب بگٹی قتل کیس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہیں اور اس مطالبے سے یکسر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے نواب زادہ جمیل بگٹی اور سابق وزیر اعلٰی میر ہمایوں مری کے گھر وں پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے میر ہمایوں مری کے گھر ایک کمرے کی تلاشی لی تو وہاں پڑی گھاس کے نیچے سے ایک خود ساختہ بم، رائفلیں دو پسٹل، تین دستی بم ، چار ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ فورسز نے ایک سٹیلائٹ فون بھی برآمد کیا۔ اسلحہ پولس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے دنیا ٹی وی کو بتایا کہ فورسز بکتربند گاڑی سے ان کے گھر کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئیں اور ملازمین کو لائن اپ کر کے گھر کی تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز نے بعد میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان میر ہمایوں مری کے پر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔ انہوں نے کہاکہ فورسز نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، تاہم وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 91659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش