0
Thursday 18 Feb 2021 09:52

دشمن کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کیلیے ہر وقت چوکس رہنا چاہیے، قمر باجوہ

دشمن کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کیلیے ہر وقت چوکس رہنا چاہیے، قمر باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف نے  پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا اور 34 ویں وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریف کیا گیا اور آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا۔  آرمی چیف نے لاجسٹکس کے شعبے میں آرڈیننس کور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران خود کو جدید رجحانات سے روشناس کریں، موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا۔ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہر وقت چوکس رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 916896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش