0
Saturday 20 Feb 2021 19:57

ملک کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہو گیا ہے، سراج الحق

ملک کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہو گیا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہو گیا ہے، بیروزگاری اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لاکھڑا کیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں خون خرابہ، دھاندلی الزامات الیکشن کمیشن، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نااہلی ہے، ملک میں الیکشن اور سلیکشن کی تمیز ختم ہو چکی ہے، ضمنی انتخابات میں بدانتظامی مستقبل میں مزید خوفناک واقعات کی محض ایک جھلک ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ریفارمز کیلئے اب تک ایک قدم بھی نہیں اٹھایا، سوچنا پڑے گا کہ آئندہ جنرل یا بلدیاتی الیکشنز میں الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کس طرح پوری کرے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار، آزاد اور طاقتور ادارہ ہونا چاہیے، تین بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران ٹی وی سکرینوں اور ایوانوں میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں، جماعت اسلامی سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، اللہ نے موقع دیا تو عوام کی قسمت سنواریں گے۔
خبر کا کوڈ : 917397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش