0
Thursday 25 Mar 2021 23:45

مساجد، مدارس اور مذاہب کے مسائل میں حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خواجہ ندیم صدیقی

مساجد، مدارس اور مذاہب کے مسائل میں حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خواجہ ندیم صدیقی
اسلام ٹائمز۔ قیام امن اور محبتوں کے فروغ کے لیے اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے، مساجد و مدارس کے معاملات پر حکومت ٹکراو کی پالیسی اختیار کرنے سے گریز کرے۔ پاکستان کو اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ مل کر مل کر جامع منصوبہ بندی اختیار کرنی چاہیے۔ کورونا کا ڈرامہ حکومت اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنا بند کردے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے حکمران بیرونی قوتوں کے سامنے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں۔ مساجد، مدارس اور مذاہب کے مسائل میں حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ علم دین کے بغیر ملک میں انتشار اور بدامنی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ لاقانونیت اور کرپشن کے خلاف وزیراعظم کو مزید دلیرانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتی شخصیات کے غیر ذمہ دارنہ رویوں کی وجہ سے ملک میں شدید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ملکی ترقی و سلامتی کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سابقہ حکومتوں کے برعکس بہتر کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ محب وطن جماعتوں کے بغیر ملکی تعمیروترقی ہرگز ممکن نہیں ہے۔ اقتدار کی بھوکی اپوزیشن حکومت پر بے جا تنقید کے کوڑے برسا رہی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کی دفاع اسلام و پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ نوجوان نسل حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں۔ ملکی حساس صورتحال میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنا ہم سب کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 923465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش