0
Thursday 1 Apr 2021 22:13

لوجہاد مخالف بل پر گجرات اسمبلی میں مسلم ممبران کا ہنگامہ

لوجہاد مخالف بل پر گجرات اسمبلی میں مسلم ممبران کا ہنگامہ
اسلام ٹائمز۔ گجرات اسمبلی میں آج مبینہ طور پر ’لوجہاد‘ مخالف ایک ترمیمی بل پر مباحثے کے دوران ہنگامہ برپا ہوگیا اور کانگریس کے ایم ایل اے عمران کھیڑ والا نے اس بل کی کاپی کو ایوان میں پھاڑ دیا۔ موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے 2003 میں آزادیٔ مذہب ایکٹ کا ترمیمی بل پیش کیا تاہم اس میں لو جہاد کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ جڈیجہ نے اپنے خطاب میں لو جہاد پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا قانون بہت سی ریاستوں اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سماج میں بیٹیوں کو کلیجے کا ایک ٹکڑا سمجھا جاتا ہے لیکن انہیں جہادیوں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نام بدل کر ہندو لڑکیوں کو پریم جال اور شادی میں پھنسا کر مذہب تبدیل کرنے والے جہادی عناصر سے سختی سے نمٹا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 924686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش