0
Friday 2 Apr 2021 15:56

خیبر پختونخوا میں کورونا کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں کورونا کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا صحت کے حوالے سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، جب کہ متعلقہ حکام کو کویڈ ویکسینیشن صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کے لئے فوری بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خٰان کا کہنا ہے کہ اب عوام کو کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت بالکل مفت حاصل ہوں گی، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی 100 فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 924807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش