0
Wednesday 17 Aug 2011 19:14

یوم علی (ع) کے حوالے سے پولیس کا سیکورٹی پلان تیار

یوم علی (ع) کے حوالے سے پولیس کا سیکورٹی پلان تیار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ واجد علی درانی نے 21 رمضان المبارک کو یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متبادل راستوں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے، تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منزل تک پہنچ پائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمد ہونے والے جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یوم علی ع کے موقع پر ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی جو لمحہ بہ لمحہ خبریں اکٹھی کرے اور ضرورت کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتا رہے۔ اس کے علاوہ اے آئی جی پی آپریشن کا کنٹرول روم 24 گھنٹے پہلے ہی کام کر رہا ہے، جو اے آئی جی پی آپریشن کے ماتحت ہے۔ اگر کسی شخص کو کسی مشکوک شخص یا اشخاص یا مشکوک گاڑی، پیکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہے تو بلاخوف و خطر ان نمبروں 021-32410900 اور 021-99213081 پر اطلاع دے سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 92572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش