0
Sunday 11 Apr 2021 15:16

رمضان المبارک میں 60 سال سے زائد عمر کے نمازی مسجد نہیں آ سکیں گے

رمضان المبارک میں 60 سال سے زائد عمر کے نمازی مسجد نہیں آ سکیں گے
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے مساجد کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کیساتھ مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے۔ مراسلے کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے۔ بزرگ اور دائمی امراض کے شکار افراد گھر پر نماز کی ادائیگی کریں۔ تمام مساجد میں انتظامیہ نمازیوں کیلئے 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو گی۔
 
نوٹیفکیشن کے مطابق اعتکاف کے دنوں میں معتکف افراد کیلئے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہو گا۔ اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کیلئے جگہ مختص کرنے کو ترجیح دیں۔ سحر اور افطار کے اوقات میں اپنے اور دوسروں کے تحفظ کیلئے مساجد میں ایس اوپیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ مساجد میں آتے ہوئے ماسک پہنے کی پابندی لازمی کریں۔ رمضان المبارک میں تمام سرگرمیوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل لازمی کریں۔
خبر کا کوڈ : 926577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش