0
Tuesday 13 Apr 2021 12:15

پنجاب، رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے

پنجاب، رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔ ترجمان محکمہ صحت کےمطابق کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح 10 سے 4 بجے تک اور دوسری رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہو گی جب کہ دونوں شفٹوں کے اوقات کا اطلاق پورے صوبے میں ہو گا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو شفٹوں کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہو گا اور نئے اوقات کار کا اطلاق صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 926905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش