0
Tuesday 13 Apr 2021 13:24

دو ماہ روپوش رہنے والے مفتی کفایت اللہ گرفتار

دو ماہ روپوش رہنے والے مفتی کفایت اللہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف بیانات دینے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی گرفتاری تین ایم پی او کے تحت کی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ڈی پی او کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ دو ماہ سے روپوش تھے، وفاقی حکومت نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پانچ جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مفتی کفایت کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، اور وہ کے پی پولیس کو مطلوب ہیں اس لیے انھیں گرفتار کر کے کے پی پولیس کے حوالے کیا جائے۔واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام نے جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 926915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش