0
Wednesday 5 Aug 2009 12:38

مسئلہ کشمیر:احتجاج نے اقوام عالم کو متوجہ کرلیا

مسئلہ کشمیر:احتجاج نے اقوام عالم کو متوجہ کرلیا
واشنگٹن: مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے اور شڑڈاون ہڑتال اب اقوام عالم کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگے ہیں،کیپٹل ہل واشنگٹن میں ہونے والی عالمی کشمیر کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔اس کانفرنس کا اہتمام کشمیری امریکن کونسل نے ایسوسی ایشن اف امریکن لائرز کے اشتراک سے کیا،بعض سیشن امریکی کانگریس کی عمارت میں بھی منعقد ہوئے،جہاں دونوں جانب کے کشمیری رہنماوں اور دانشوروں کے علاوہ درجن بھر سے زائد امریکی ارکان کانگریس نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ پاکستانی مقررین نے کانفرنس کو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق قراردیا۔اتفاق رائے سے منظور ہونے والی قرارداد کانفرنس کی کامیابی کا ثبوت تھا جس میں دونوں جانب کے دانشوروں نے اعتراف کیا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کے بعد اب بھارت کے لئے تحریک میں غیر ملکی ہاتھ کو تلاش کرنا ممکن نہیں رہا۔کانفرنس کے شرکاء کا خیال تھا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مسئلہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔ جس کے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ شرکاء نے علاقائی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹ بھی مسئلہ کشمیر کو ہی قرار دیا اور امریکی صدر اوبامہ سے کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اختیاری دینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میں جاری پرامن عوامی تحریک کے ساتھ ہی واشنگٹن میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 9275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش