0
Saturday 17 Apr 2021 12:34

کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان

کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جب کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 927676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش