0
Monday 19 Apr 2021 12:38

کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع

کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنسوں  کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اسلحہ لائسنس نہیں رکھ سکتی ہے۔ وفاقی حکومت پہلے ہی یہ حکم پنجاب حکومت کو جاری کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش