0
Tuesday 20 Apr 2021 12:32

معمولی سی چنگاری کسی بڑی محاذ آرائی کو جنم دے سکتی ہے، یورپی یونین

معمولی سی چنگاری کسی بڑی محاذ آرائی کو جنم دے سکتی ہے، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ روسی فوجی پہلے ہی تعینات کر دیے گئے اور معمولی سی چنگاری کسی بڑے محاذ آرائی کو جنم دے سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حالت تشویشناک ہے اور یہ 27 رکنی گروپ کریملن کو ان کی صحت اور حفاظت کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا۔ تشویشناک پیشرفت کے باوجود جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بعد کہا کہ وقتی طور پر روس پر مزید پابندیوں کا کوئی اقدام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت زیادہ خطرناک روسی فوجیوں کی موجودگی ہے جہاں فوجی فیلڈ ہسپتال اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوج کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔ جوزف بوریل نے مزید کہا کہ جب آپ بہت ساری فوج تعینات کرتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے۔ انہوں کہا کہ"چنگاری یہاں یا وہاں سے اپنا کام کر سکتی ہے"۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل یہ بتانے سے گریزاں رہے کہ انہیں ڈیڑھ لاکھ روسی فوجیوں کا اعداد و شمار کہاں سے ملا ہے۔ تاہم روسی فوجیوں کی تعداد سے متعلق یوکرین کے وزیر دفاع کے آندری ترن کی فراہم کردہ معلومات سے زیاد ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 10 ہزار روسی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں تعینات کیا گیا۔

مشرقی یوکرین میں یوکرین افواج اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے مابین 7 برس کی لڑائی میں 14 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس کی جانب سے 2014ء میں یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا کو الحاق کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین نے الحاق کی مخالفت کی ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کچھ کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ دوسری جانب مذکورہ معاملے پر سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرائن کے مشرقی صنعتی علاقوں میں صلح کی خلاف ورزی تیزی سے ہوتی رہی ہے۔ سفارتکاروں نے توقع کی تھی کہ ماسکو پر فوری طور پر نئی پابندیوں کا امکان کم ہی ہے لیکن اب وہ سفارتکاری کے ذریعے مزید دباؤ کا اطلاق کرنے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش