0
Sunday 25 Apr 2021 12:26

ترکی کو اس کے ماضی پر کسی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں، ترک وزیر خارجہ

ترکی کو اس کے ماضی پر کسی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں، ترک وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر خارجہ نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے سلطنت عثمانیہ دور میں 1915ء کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کے بیان کو مسترد کیا ہے۔ ترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو اس کے ماضی پر کسی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر کے بیان کے بعد ترکی نے انقرہ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے تشویش سے آگاہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے سلطنت عثمانیہ دورمیں 1915ء کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو نسل کشی قرار دیا تھا۔ صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی ان تمام آرمینیائی باشندوں کا احترام کرتے ہیں جو 106 سال پہلے نسل کشی میں مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 929150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش