0
Friday 19 Aug 2011 00:23

اسرائیل نے ترکی سے معافی مانگنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

اسرائیل نے ترکی سے معافی مانگنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے امریکا کی جانب سے ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل محصور فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے ترکی کے بحری جہاز مرمرہ پر حملہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ وہ اسرائیل کی بحری حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا، اس پر انقرہ سے معافی مانگنے کا کوئی جواز نہیں۔امریکی انتظامیہ اسرائیل پر دبا ئوڈال رہی ہے کہ وہ ترکی سے ایک سال قبل اس کے امدای جہازوں پر حملوں کے ایشو پر معافی مانگے۔ واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو بارہا یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ترکی کے ساتھ تعلقات نہ صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں بلکہ یہ خطے کے مفاد میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون کر کے کہا تھا کہ وہ ترکی سے اس کے امدادی جہازوں کے معاملے پر معافی مانگ کرتعلقات بہتر کریں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ کو جواب میں کہا کہ ان کی حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ اسرائیل نے ترکی سے اس کے جہازوں پر حملوں کی معافی مانگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 92945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش