1
Thursday 6 May 2021 00:13

اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک بھر میں یوم القدس منائے گی

اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک بھر میں یوم القدس منائے گی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی، خصوصاً سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں اے ایس او کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی، اس سلسلے میں لیکچرز، لیٹریچر، پبلیکیشنز، آئمہ جمعہ کے ذریعے خطبات اور عالمی دنیا کی بیداری کے ساتھ دشمنان انسانیت امریکا و اسرائیل کے خلاف القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس ریلیاں کراچی، بدین، ماتلی، میرپورخاص، حیدرآباد، بھٹ شاہ، ہالا، سکرنڈ، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، ٹھری میرواہ، خیرپورمیرس، سکھر، صالح پٹ، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 930988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش