0
Thursday 13 May 2021 03:11

فلسطینیوں کیخلاف صیہونی جرائم، اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد امریکی دباؤ پر منسوخ

فلسطینیوں کیخلاف صیہونی جرائم، اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد امریکی دباؤ پر منسوخ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی مظالم و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا جو مشترکہ بیان کے بغیر ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف متفقہ قرارداد، امریکہ کے دباؤ پر منسوخ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ایک سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ گو کہ امریکی دباؤ پر سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کوئی متفقہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد سے فلسطین میں جاری صیہونی جرائم پر اقوام متحدہ کی تشویش عالمی سطح پر آشکار ہو گئی ہے۔ سفارتکار کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران امریکی نمائندوں کا خیال تھا کہ اسرائیل کے خلاف جاری ہونے والا مشترکہ بیان، تناؤ کم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گا جبکہ سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14، اسرائیل کے خلاف متفقہ بیان کے ذریعے تناؤ میں کمی آنے پر متفق تھے تاہم وہ امریکی دباؤ کے باعث متفقہ بیان جاری نہ کر پائے۔
خبر کا کوڈ : 932336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش