0
Thursday 13 May 2021 13:07
فلسطین میں "مزاحمتی عید"

شدید تناؤ کے باوجود بھی مسجد اقصی کی نماز عید میں 1 لاکھ سے زائد نمازیوں کی والہانہ شرکت

شدید تناؤ کے باوجود بھی مسجد اقصی کی نماز عید میں 1 لاکھ سے زائد نمازیوں کی والہانہ شرکت
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ادارۂ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصی میں آج صبح نماز عید کی ادائیگی کے لئے، شدید صیہونی تناؤ و سخت سکیورٹی کے باوجود بھی 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصی میں بھرپور احتجاج بھی کیا اور نعرے لگائے۔ اس دوران نمازیوں نے فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کے حامل بڑے بڑے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے عنقریب صحفۂ ہستی سے مٹ جانے کے بارے مختلف نعرے درج تھے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے مطابق آج مسجد اقصی میں عید سعید فطر کی نماز ادا کرنے کے لئے آنے والے زیادہ تر نمازیوں کا تعلق قدس شریف اور اس کے گردونواح سے تھا جبکہ ہزاروں نمازی مغربی کنارے سے بھی وہاں آئے ہوئے تھے تاہم غاصب صیہونیوں کی جانب سے صرف اور صرف عمر رسیدہ فلسطینیوں کو ہی مغربی کنارے سے قدس شریف میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصی میں داخل نہ ہونے دیا جبکہ ان فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اقصی کے ایک قدیمی حصے میں نماز عید ادا کی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 932374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش