0
Tuesday 25 May 2021 21:22

خیبر پختونخوا حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے آزاد میڈیا اور صحافت پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا صحافیوں کو تمام تر سہولیات و مراعات دینے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی طرز پر صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے، بل میں صحافیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کے حقوق کی تجویز کی گئی ہے۔ بل صحافیوں کی بنیادی حقوق، تربیت، انشورنس اور تفتیش سمیت دیگر اہم امور پر مشتمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 934480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش