0
Tuesday 1 Jun 2021 04:15

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، رات ہوتے ہی پورا شہر تاریخی میں ڈوب جاتا ہے، ساتھ ساتھ کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو اضافی بلوں کے وائرس میں مبتلاء کردیا ہے جبکہ عوام پہلے ہی ایک جان لیوا کورونا وائرس کے عتاب میں مبتلاء ہیں، اس وقت تمام کاروبار بند ہیں، اسکول اور انڈسٹریاں سب بند ہیں، لوگوں کے گھروں میں کھانے کو نہیں ہے، عوام فاقوں کی زد میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو فاقوں سے بچانے کے لئے ریلیف فنڈز قائم کردیا ہے لیکن کے الیکٹرک کو کسی بات کی کوئی پروا نہیں ہے اور نہ ہی انسانیت کا کوئی احساس ہے، کیا ظالم کے الیکٹرک سے کوئی حساب پوچھنے والا ہے، یا اسے بےلگام چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ جتنا چاہے کراچی کی عوام پر ظلم کرلے، کے الیکٹرک کی بدمعاشی کا یہ حال ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتی، اس ادارے نے عوام کو اضافی بلوں کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 935624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش