0
Saturday 5 Jun 2021 18:59

کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی پر آئی جی کا اظہار تشویش

کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی پر آئی جی کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کارکنان کی رہائی کیلئے حکومت کا معاہدہ تو دوسری طرف پولیس کی کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائیاں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبہ بھر سے گرفتار کئے گئے تحریک لبیک کے کارکنان کی ناقص تفتیش کی وجہ سے رہائیاں سامنے آنے پر کارکردگی سے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ آئی جی نے تمام تھانوں سے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف مقدمات کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے گرفتار کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی عدالتوں سے رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے پُرتشدد مظاہروں میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اس کے باوجود کالعدم تحریک لبیک کے کارکن عدالتوں سے رہا ہو رہے ہیں۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ ناقص تفتیش اور بوگس ضمنیوں کے باعث ہی کارکن رہا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اس کے چالان کا جائزہ لیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 936447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش