0
Sunday 13 Jun 2021 04:52

وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، وزیر تجارت سندھ

وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، وزیر تجارت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے عام آدمی کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے جبکہ 70 فیصد روینیو دینے والے صوبہ سندھ کو بجٹ میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے، یہ بجٹ مزید مہنگائی ساتھ لے کر آئے گا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے جو قابل مذمت عمل ہے لیکن پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ ماہانہ پندرہ، بیس ہزار کمانے والا شدید مہنگائی میں اپنا گھر کیسے چلائے؟ حکومتی وزراء کے اعدادو شمار جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے جبکہ نااہل حکومت نے صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بہت بڑا نقصان دیا ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صنعت کے شعبے کو فروغ دینے کی باتیں زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں، وفاقی حکومت نے آٹا، گھی، چینی، پیٹرول کو مافیا کے پاس فروخت کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول کے دام حکومتی مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش