0
Saturday 19 Jun 2021 21:19

ویکسین کی قلت، کراچی کے 80 فیصد سے زائد سینٹرز بند

ویکسین کی قلت، کراچی کے 80 فیصد سے زائد سینٹرز بند
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے 80 فیصد زائد انسداد کورونا ویکسین کے سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند کردیئے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں 90 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں گزشتہ 2 روز سے ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث 90 سینٹرز میں سے متعدد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے اور سینٹرز بند کردیے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، وسطی میں 13، ملیر میں 8 ،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں، ان سینٹرز میں سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہیں، ویکسین کی قلت کے باعث سندھ حکومت نے کل تمام سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق 21 سے 24 جون کے دوران 25 لاکھ ویکسین وفاق کی جانب سے سندھ کو موصول ہوجائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 938944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش