0
Sunday 20 Jun 2021 22:42

درجنوں نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں اور خودسوزیاں کرچکے ہیں، جمشید دستی 

درجنوں نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں اور خودسوزیاں کرچکے ہیں، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ الگ صوبہ کے قیام کے لئے خطہ کی عوام کو جاگنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں ملے گا، خطہ کے مسائل کے سب سے زیادہ ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں جنہوں نے اپنی کوٹھیاں اسلام آباد، لاہور بنالیں لیکن اپنے آباو اجداد کے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا، ملتان میں جلد پارٹی کے دفترکا افتتاح کروں گا، آج بھی ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کے دعویداروں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دینے کے نام پر لولی پاپ دیا۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ گذشتہ 73سالوں سے جس طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی کروڑوں عوام کے ساتھ جو ظلم و ستم کیا گیا اس کا تسلسل آج بھی جاری ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی کہ خطہ کے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور درجنوں نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں اور خودسوزیاں کرچکے ہیں یہاں تک کہ کئی نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی طرف بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جس کی زندہ مثال جنوبی پنجاب کے اکثر سرکاری تعلیمی اداروں میں مکمل سٹاف تک نہ ہے اکثر تعلیمی ادارے بغیر سربراہوں کے چل رہے ہیں۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ آدھے سے زیادہ ملتان سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکا ہے، تفریح کے لئے پارکس نہیں یہاں تک اکثر علاقوں میں جانور اور انسان اکٹھے پانی پیتے نظر آتے ہیں جس کے سب سے زیادہ ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں جنہوں نے اپنی کوٹھیاں اسلام آباد، لاہور بنالیں لیکن اپنے آباو اجداد کے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج 73سال گزرنے کے باوجود خطہ کی کروڑوں غریب مظلوم و محروم قوم میں احساس محرومی پایا جاتا ہے اور غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر مجھ پر جھوٹے مقدمات بنالئے جاتے ہیں، لیکن میں ایک غریب ہاری کا بیٹا ہوں، گھبرانے والا نہیں لیکن خطہ کی عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے حقوق اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے جاگیں۔
خبر کا کوڈ : 939121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش