0
Thursday 24 Jun 2021 10:39

لاہور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، علامہ زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے کے تمام حقائق کو قوم کا سامنے لایا جائے، دہشتگردی کیخلاف اور امن کے قیام کیلئے پوری قوم افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہر ٹائون دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شر یک ہے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ دہشتگردوں سے پاکستان میں امن برداشت نہیں ہو رہا، اس لئے وہ امن کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، مگر پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر ہے۔
 
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لاہور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے، جس کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام لازم ہے تاکہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی فورسز اور عوام نے جو قربانیاں دی ہیں، دنیا میں ان کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ان شاء اللہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملیں گے اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 939794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش