0
Thursday 8 Jul 2021 11:49

وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 سالوں کے دوران 40 سے 50 ہزار غیر ملکی آئے جن کا اتا پتہ ہی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن کر دیے گئے ہیں جبکہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کی آمد کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں اور پاکستانیوں کے لیے سرحد کھول رہے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہو گا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہو جائے گی ورنہ نہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلا جیتے گا، عمران خان کشمیر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 942251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش