0
Saturday 10 Jul 2021 03:02

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''یوم عظمت اہلیبیت ''منایا گیا، جتوئی چوک سے احتجاجی ریلی 

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح علی پور میں ''یوم عظمت اہلیبیت'' منایا گیا، نماز جمعہ کے بعد جتوئی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوان کاظمی نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی توہین کے حالیہ واقعہ نے شیعہ سنی برادران کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔ غم و غصے کی یہ کیفیت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مرتکب شخص کو توہین اہلبیت ع کا مجرم قرار دے کر سزا نہیں سنائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اہل ایمان کٹ مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے نبی ص اور ان کے اہلبیت ع کی توہین قطعا برداشت نہیں کر سکتے۔ مذموم عناصر کی جانب سے اس طرح کی شرانگیزی کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا اور ملک کی سالمیت و بقا کے لیے خطرات پیدا کرنا ہے۔ یہ ابلیسی کردار دین اسلام کے ساتھ ساتھ ریاست کے بھی خطرناک ترین دشمن ہیں۔ ان کے ساتھ کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ قومی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہو گا۔ 
خبر کا کوڈ : 942546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش