0
Saturday 24 Jul 2021 23:13

سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ

سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ اتحاد کے سربراہ خواجہ جمال سیٹھی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کومشورہ دیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بجائے کورونا ویکسی نیشن پر توجہ دے۔ جمال سیٹھی نے مزید کہا کہ کورونا کو مکمل قابو کرنے کے لئے حکومت 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی 5 دن تاجروں کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک دن کی کاروبار کی بندش سے ملکی معیشت کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش