0
Sunday 8 Aug 2021 21:10

خواتین کیخلاف بڑھتے ہوئے جرائم انتہائی تشویشناک ہیں، جماعت اسلامی ہند

خواتین کیخلاف بڑھتے ہوئے جرائم انتہائی تشویشناک ہیں، جماعت اسلامی ہند
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی نائب سکیرٹری رحمت النساء نے بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دہلی چھاؤنی کے قریب پرانے ننگل گاؤں کی ایک نو سالہ دلت لڑکی کی مبینہ وحشیانہ آبرو ریزی اور قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وفد نے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ انہوں نے این سی آر بی کے تازہ اعداد و شمار خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے پریشان کن رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔

رحمت النساء نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں ہر گھنٹے میں تقریباً 4 خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے جبکہ ہر 3 منٹ میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں نربھیا واقعہ کے بعد جماعت اسلامی ہند نے جسٹس ورما کمیٹی کو ملک میں بڑھتے ہوئے عصمت دری کے واقعات کو چیک کرنے کے لئے اپنی تجاویز دیں، ہم کمیٹی کی کچھ سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مودی حکومت اپنے شہریوں بالخصوص خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے اپنے فرض کو بخوبی انجام دے گی۔
خبر کا کوڈ : 947421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش