0
Thursday 9 Sep 2021 23:31

عمران خان کی تبدیلی نے کروڑوں کی کرپشن اربوں میں منتقل کردی ہے، وقار مہدی

عمران خان کی تبدیلی نے کروڑوں کی کرپشن اربوں میں منتقل کردی ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں جاوید ناگوری، خالد لطیف، مرزا مقبول، شکیل چوہدری، آصف خان، وقاص شوکت، لالا عبدالرحیم، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت و دیگر رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں پی پی کارکنان نے شرکت کی۔ احتجان سے خطاب میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ عمران خان کا ٹولہ بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے کسی فرد پر نیب ہاتھ نہیں ڈال سکتی، نیب صرف پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، چیئرمین بلاول کے ناشتہ کے بل پر بھی نیب نے ریفرنس بنا دیا ہے، پاکستان کی دیگر جماعتوں کی طرف پیپلز پارٹی ڈیل نہیں کرتی، آصف علی زرداری شدید علالت کے باوجود نیب گردی کا سامنا کررہے ہیں۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختلف اداروں سے 16 ہزار مزدور نکال دیئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز سے 10 ہزار خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا، پی ٹی آئی نے غریب سے روٹی بھی چھین لی گئی، عمران خان بولتا تھا کہ اگر مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 53 فیصد ہے، عمران خان کی تبدیلی نے کروڑوں کی کرپشن اربوں میں منتقل کردی ہے، پی ٹی آئی کے وزراء کی کرپشن پر اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہے، پی ٹی آئی کے وزراء تین سال سے سابقہ حکومتوں کی برائی کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے، اس ظالم اور آمر حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں اتر آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش