0
Friday 10 Sep 2021 00:06

قلات، پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

قلات، پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے قلات پر مغل ہوٹل کے قریب پولیس کی گشتی ٹیم کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں ڈی ایس پی قلات بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں پولیس ڈرائیور قدوس مینگل، پولیس اہلکار محمد عالم، راہ گیر و قبائلی رہنماء ملک بابل اور ٹرک ڈرائیور عبدالقدیر مینگل شامل ہیں، جبکہ ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ چکی ہے اور معائنہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 953055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش