0
Monday 20 Sep 2021 21:54

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے متجاوز

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وبا کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سے گھٹ کر 318181 رہ گئے۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہوگئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43938 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 445133 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش