0
Friday 1 Oct 2021 21:36

شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترجمان علامہ ساجد نقوی

شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترجمان علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے یوم شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان 30 ستمبر 1988ء کے موقع پر کہا کہ شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق پر قدغن آئین کے خلاف ہے اور شہری آزادیوں، آئین کی رو سے حاصل حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ پیغمبر بشریت کے ہادی اور امام ہیں، ان کی یاد منانا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا، جلوس عزاداری و ماتم داری کسی مکتب یا مسلک کیخلاف نہیں بلکہ ظلم کیخلاف صدائے احتجاج ہے اور آئین پاکستان کی رو سے یہ عوام کی شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، جس پر کسی قسم کی قدغن خلاف آئین و قانون ہے جو قابل قبول نہیں۔

ترجمان علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ 30 ستمبر 1988ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوشش ہوئی تو درجنوں عزاداران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کی شہری آزادیوں اور آئین کی رو سے حاصل حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ بھرپور کامیاب علماء و ذاکرین کانفرنس میں خاص کر شہری آزادیوں کیخلاف ہر قسم کے منفی رویوں کو مسترد کیا گیا لیکن انتظامیہ کیجانب سے اربعین مشی (چہلم واک) میں پیادہ شرکت کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر ز کا اندراج شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 956720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش