0
Friday 2 Sep 2011 12:04

کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے ایک رہائشی کمپلکس میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں آج صبح محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب ایک رہائشی کمپلکس کے اطراف کی سڑکوں پر رینجرز نے ناکہ بندی کی اور کمپلکس کا محاصرہ کر کے ایک ایک گھر کی تلاشی لے کر ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تلاشی کے دوران چھوٹے بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق اس سے پہلے رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشن میں 18 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 

خبر کا کوڈ : 95972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش