0
Monday 25 Oct 2021 16:36

کراچی، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم

کراچی، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں آپ تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 960423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش