0
Saturday 20 Nov 2021 14:49

پاکستان کے بیشتر اور کراچی کے تمام مسائل چھ نکاتی حل کے ذریعے ٹھیک کر دینگے، مصطفیٰ کمال

پاکستان کے بیشتر اور کراچی کے تمام مسائل چھ نکاتی حل کے ذریعے ٹھیک کر دینگے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیشتر اور کراچی کے تمام مسائل چھ نکاتی حل کے ذریعے ٹھیک کر دیں گے، آج نہیں تو کل ہمارے ہی پیش کردہ قابل عمل حل سے پاکستان کی موجودہ صورتحال ٹھیک ہوگی، حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی نقصان پاکستان کے معاشی انجن کو پہنچے گا۔ کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزرائے اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کئے جائیں، دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کے اجراء کو لازم اور پی ایف سی کو این ایف سی کیساتھ مشروط کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شماری ٹھیک کرائی جائے اور اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں، اس میں ہر پاکستانی کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی بات یہ کہ کراچی کو 7 ڈسٹرکٹس کے بجائے ایک ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے، پانچویں بات یہ کہ کراچی ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو تمام اختیارات واپس کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کرکے بحال کیا جائے اور آخر میں کراچی میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام 18 ایجنسیوں کے بلدیاتی امور میئر کے دفتر کو دیئے جائیں جبکہ زمین کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے تمام تجربات کرکے دیکھ لئے ہیں، اب انکے پاس پی ایس پی کی باکردار، تجربہ کار اور محنتی قیادت کے علاہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 964543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش