0
Thursday 25 Nov 2021 21:06

لسبیلہ، مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

لسبیلہ، مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لسبیلہ میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلا پولیس نے گشت کے دوران ایک کارروائی میں شاہد نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم مطلوب منشیات فروش ہے اور اسکے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی میں قاسم نامی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائیوں کا آغاز کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش