0
Monday 5 Sep 2011 22:21

ڈائریکٹر جنرل نیب نے صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں نیب کے افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

ڈائریکٹر جنرل نیب نے صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں نیب کے افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخواہ بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی نے صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں نیب کے آفسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کرپشن دھوکہ دہی اور جعل سازی کے خلاف براہ راست عوامی شکایات سنیں گے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ڈی سی اوز کے دفاتر میں تالہ بند صندوق بھی نصب کر رکھے ہیں جس میں عوام اپنی شکایات بمع متعلقہ دستاویزات ڈال سکتے ہیں۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچایا ہو، کسی شخص یا ایسا ادارہ جس نے لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم وصول کی ہو، کسی ادارے یا ہاؤسنگ سوسائٹی نے جعلی ہاوسنگ سکیم کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹورے ہوں، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث ہو، کسی سرکاری پراجیکٹ کا کام غیر معیاری اور نامکمل ہو، سرکاری اہلکاروں سے ساز باز کر کے ٹیکس کی چوری کر کے قو می خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، سرکاری اہلکار جو رشوت ستانی میں ملوث ہوں، بدعنوان افسران جہنوں نے بد عنوانی اور ناجائز ذرائع سے دولت اور جائیداد بنائی ہو، سرکاری کام کے لئے زمین حاصل کرنے کے دوران کچھ خاص اشخاص کو ناجائز فائدہ پہنچایا ہو، سرکاری اداروں بشمول ہسپتال، سکولوں وغیرہ کے لئے غیر معیاری ساز وسامان کی فراہمی، سرکاری اداروں میں غیر قانونی اوربھوت بھرتیاں، ٹریول ایجنٹ یا اعانت کرنے والے جو لوگوں کو عمرہ اور حج کے بہانے دھوکہ دیتے ہیں، سرکاری محکمے بھی ایسے شکایات نیب کو دے سکتی ہیں جہاں پر کسی شخص یا ادارے نے سرکاری واجبات یا ٹیکس مقررہ وقت پر جمع نہ کروائی ہو کے خلاف شکایات سنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 96695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش