0
Friday 17 Dec 2021 21:37

اقوام متحدہ میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں ایران کیخلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے امریکہ و یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی ایران مخالف قرارداد منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایران میں انسانی حقوق کی مبینہ "ابتر" صورتحال کے خلاف 78 موافق، 31 مخالف اور 69 غیرجانبدار ووٹوں کے ساتھ ایک قرارداد منظور کر لی۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا، اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین سمیت ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر کاربند ممالک نے ایران میں انسانی حقوق کی حالت کو ابتر قرار دیتے ہوئے یہ قرارداد پیش کی اور اس کے حق میں ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادیں، اس کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس تادیبی یا لازم الاجراء نہیں ہوتیں جبکہ امریکہ سمیت یورپی و اتحادی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف وقتا فوقتا ایسی قراردادیں پیش کی جاتی رہتی ہیں جبکہ ان قراردادوں کے جواب میں ایران کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پابندی کو نہ صرف شرعی و قانونی حیثیت سے ضروری جانتا بلکہ اسے اپنے قومی مفاد و سکیورٹی کا جزو بھی سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایران میں سب سے زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں تہران؛ امریکہ و مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے آلۂ کار کے طور پر استعمال کئے جانے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش