0
Saturday 18 Dec 2021 16:46

کراچی، ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی دھماکے میں جاں بحق

کراچی، ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی دھماکے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنماء راجہ اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔ راجہ اظہر نے کہا کہ عالمگیر خان کے والد کا شیر شاہ مارکیٹ میں شو روم تھا۔ واضح رہے کہ شیر شاہ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کے چہرے اور سینے زیادہ زخمی ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکہ نالے میں گیس بھرنے سے ہوا، تاہم حتمی طور پر کہنا قبل از وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 969100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش