0
Wednesday 6 Apr 2022 19:35

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، حسن عز الدین

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، حسن عز الدین
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے ایک رکن کا اس تحریک کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ رکھنے والوں سے کہنا تھا کہ ایسا سوچنے والے کبھی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے۔ فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سیاسی دھڑے ''الوفاء للمقاومہ'' کے رکن ''حسن عزالدین'' نے گذشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے مسلح ہونے پر بعض جماعتوں کی طرف سے حملوں پر تنقید کی۔ ''المنار'' کی رپورٹ کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کے پاس حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے سوا کوئی اور ایجنڈہ نہیں ہے، حالانکہ اسی اسلحہ نے لبنان اور اس کی ملت کو شرف بخشا ہے۔ عز الدین نے زور دیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی مقاومت کو غیر مسلح نہیں کرسکتا ہے، کیونکہ یہ (اسلحہ) ہمارے بدن میں روح کی مانند ہے۔ آمریکا، سلامتی کونسل کا مسودہ تیار کرنے والے افراد، مغرب، بعض عرب ممالک اور ہمارے ملک کے بھی کچھ شراکت دار 2006ء سے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ خلیج فارس کے اطراف میں واقع عرب ممالک کی جانب سے لبنان کو دی جانیوالی دستاویزات، جو کویت کے ذریعے لبنانی حکام کو دی گئی ہیں، کی ایک شق حزب اللہ اور اس کے اسلحہ کے بارے میں ہے۔ حال ہی میں لبنانی نیشنل لبریشن فرنٹ (لبنانی قومی تحریک سے وابستہ/لبنانی صدر سے وابستہ) کے رہنماء ''جبران باسل'' کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کہ جن کے بارے میں بڑے پیمانے پر بحث ہو رہی ہے اور کچھ لوگ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں، کے بارے میں اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ "ہمارے خیال میں، حزب اللہ کا مسلح ہونا لبنان اور اس کی خود مختاری کے دفاع کے لیے بہت ضروری ہے۔"
خبر کا کوڈ : 987712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش