0
Sunday 16 Aug 2009 17:06

کچھ ہمسایہ ممالک اسلام کے نام پر صہیونیستوں کی نوکری میں مصروف ہیں: احمدی نژاد

کچھ ہمسایہ ممالک اسلام کے نام پر صہیونیستوں کی نوکری میں مصروف ہیں: احمدی نژاد
ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ کچھ ہمسایہ ممالک اسلام کے نام پر صہیونیستوں کی نوکری کرنے میں مصروف ہیں اور دنیا پر انکے قبضے کے وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ وہ تہران میں "عالمی ہفتہ برای مساجد" کے عنوان سے منعقد ہونے والی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "عالم ہستی اس لئے خلق ہوا ہے کہ انسان خاک سے خدا تک پہنچ جائے۔ تمام الہی قوانین اسی سیر الی اللہ کی سمت میں ہیں اور اگر انسان اور اسکی اس الہی حرکت کو عالم ہستی سے حذف کر دیں تو تمام موجودات بے فائدہ ہو جائیں گی"۔ محمود احمدی نژاد نے انسانیت کو درپیش مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "انسان کا اصلی مسئلہ انہیں اقدار اور مفاہیم سے غافل ہونا ہے اور جو بھی خود، خدا، راہ اور انسان کامل کو نہ پہچانے اور ان حقائق سے غفلت کا شکار ہو جائے وہ انہیں مسائل سے دوچار ہو جائے گا جن سے آج کی دنیا دوچار ہے"۔ ایران کے صدر نے کہا: "جورج بش جیسے انسان جو دنیا میں جرم و جنایت اور جاہ طلبی کا اعلی نمونہ ہیں خدا کی حدود کا خیال نہیں رکھتے اور قرآن کی روشنی میں حتی حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔ وہ عراق میں ایک ایسے حادثے کے بہانے جو نیویورک میں انجام پایا ہے اور انکے بقول چند ہزار انسانوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہے بغیر تحقیق کی فرصت فراہم کئے لاکھوں افراد کا قتل عام کرتے ہیں۔ وہ اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ اپنے قبضے کی توسیع کی خاطر جہاں چاہیں حملہ کر دیتے ہیں۔ آپ لوگ افغانستان میں کیا کر رہے ہیں؟"۔ انہوں نے فلسطین میں بے گناہ افراد کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "فلسطین میں وحشی ترین اور قاتل ترین افراد کو لوگوں پر مسلط کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس نے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے وحشی ترین انسانوں کو عوام پر چھوڑ دیں؟۔ ان کو جان لینا چاہیئے کہ آج لوگ ان کے مقاصد اور ارادوں کو سمجھ چکے ہیں"۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے برطانیہ کی طرف سے ایران کے اندرونی مسائل میں مبینہ مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "وہ بوڑھا استعمار جسکے اب نہ بال بچے ہیں اور نہ دم، اپنی خام خیالی میں ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔ دوست ممالک کے ایک وزیر نے مجھے بتایا کہ اس نے تباہ حال استعمار سے ملاقات کی اور دیکھا کہ وہ کس قدر ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا شوق رکھتا ہے اور انہیں کہا کہ تم لوگ غلطی پر ہو اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے عاجز ہو، انہوں نے کہا کہ ہمارا نشانہ ایرانی حکومت نہیں ہے بلکہ ہم وہاں کے نظام کے درپے ہیں"۔ انہوں نے ایران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والی استعماری قوتوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "مستکبر اور جاہ طلب قوتیں جان لیں کہ مادہ پرستی، مادہ گرائی اور دولت، اسلحہ اور میڈیا کی بادشاہت کا دور گزر چکا ہے اور بشریت سپر پاورز کی حدود پار کر چکی ہے۔ دنیا کی اقوام استکباری قوتوں کے قوانین کو رسمی حیثیت نہیں دیتیں۔ یہ استکباری قوتیں حتی اپنی مشکلات حل کرنے پر قادر نہیں ہیں کیونکہ انکے قوانین پرانے اور بے اثر ہو چکے ہیں۔ آج دنیا کی اقوام کا عدالت، توحید اور پاکیزہ انسانوں کی طرف رجحان کا دور ہے"۔
خبر کا کوڈ : 9913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش