0
Saturday 17 Sep 2011 13:39

اسامہ کی بیوی کی ذہنی اور جسمانی صحت کے متعلق خاندان پریشان ہے، زکریا السدا

اسامہ کی بیوی کی ذہنی اور جسمانی صحت کے متعلق خاندان پریشان ہے، زکریا السدا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تین ماہ بعد بھی ان کی یمنی بیوی ایمل السدا اور پانچ بچے حراست میں ہیں۔ بھائی زکریا السدا کا کہنا ہے کہ ایمل السدا نے احتجاجاً ٹانگ کا آپریشن کرانے سے انکار کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق اسامہ کی یمنی بیوی ایمل السدا کے بھائی زکریا السدا بتایا کہ خاندان ایمل کی ذہنی اور جسمانی صحت کے متعلق پریشان ہے۔ پاکستان ایمل کو مسلسل حراست میں رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایمل اسامہ کی بیوی تھی تاہم اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔
زکریا کا کہنا تھا: ایمل پانچ بچوں کے ساتھ ایک کمرے میں موجود ہیں۔ وہ قید نہیں تاہم چوبیس گھٹنے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ امریکی فوج نے ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران اسامہ کو بچانے کی کوشش پر ایمل کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 99299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش