0
Monday 23 May 2022 22:34

بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 2022 نئے کیسز درج

بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 2022 نئے کیسز درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پیر کے روز کورونا انفیکشن کے 2022 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 46 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524459 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے سامنے سے کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 123 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی تعداد اب 14832 رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2099 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار 102 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 بڑھنے سے مجموعی تعداد 1903 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 251 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7733043 تک پہنچ گئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 147856 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز 66 بڑھ کر 1721 ہوگئے۔ اس عرصے کے دوران 101 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وباء سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3908718 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 40106 پر مستحکم ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 31 بڑھ کر 3830 ہوگئے ہیں۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 471 بڑھ کر 6477171 ہوگئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69546 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 995699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش