0
Friday 27 May 2022 11:47

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کیساتھ مزید 15 مدارس نے الحاق کر لیا

مزید موصول ہونیوالی درجنوں درخواستوں پر غور جاری ہے، ترجمان مجمع المدارس
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کیساتھ مزید 15 مدارس نے الحاق کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے دینی مدارس کا مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے ساتھ الحاق کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی کی منظوری کے بعد 15 نئے اداروں کو مجمع المدارس کیساتھ الحاق کی سند جاری کر دی گئی ہے۔ نئے ملحق ہونیوالے اداروں کا تعلق  آزاد کشمیر، راولپنڈی، گلگت، جنوبی پنجاب اور ضلع سرگودھا سے ہے جن میں التبیان مرکز تعلیم القرآن، اسلام آباد، مدرسہ ھدی للناس مظفرآباد آزاد کشمیر، جامعہ فاطمۃ الزھراء بھیرہ، مدرسہ زینبیہ گلگت، ابواب العلم و الفن قرآن سینٹر مظفر گڑھ، قرآن البلاغ فاؤنڈیشن راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ خیبرپختونخوا، مظفرگڑھ، قصور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے متعدد درخواستیں ابھی جانج پڑتال و تصدیقی مراحل میں ہیں جن کے نتائج  کا اعلان بعدازاں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 996323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش