1
2
Monday 20 Jun 2022 19:53

عہد امام مہدیؑ ۔۔۔ سلام فرماندہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عظیم انقلابی ترانہ سلام فرماندہ جو رسول اللہ (ص) کے جانشین اور اس دنیا میں آخری حجت امام مہدی (عج) سے ایک عہد ہے، اس کے اثرات پوری دنیا میں نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن، عزم فاؤنڈیشن اور مکتب امام زمانہ (عج) کی جانب سے بچوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ اس ترانے کو پڑھنے آئے۔ جوق در جوق بچوں کی آمد ایک دلفریب منظر تھا، ان بچوں اور ان کے والدین کی امام زمان (عج) سے محبت ان کے چہروں سے عیاں تھی۔ بے شک اس ترانے میں امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کا کچھ الگ ہی رنگ ہے، اسی لئے عالمی استعمار اور پاکستان میں موجود ان کے آلہ کار اس ترانے سے بیزار ہیں، اس ترانے نے اس وقت کے یزید کو للکارا ہے اور امام مہدی (عج) کے لشکر کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1000218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ سلامت رہیں یہ بچے
منتخب
ہماری پیشکش