0
Tuesday 19 Mar 2024 18:27

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں القدس کانفرنس و دعوت افطار، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی لان میں القدس کانفرنس و دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ القدس کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس ٰزیدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، یونس بونیری، بشیر سیدو زئی، مفتی محمد داؤد، علامہ مرتضیٰ رحمانی، علامہ قاضی احمد نورانی، اسرار عباسی، اظہر ہمدانی، میجر قمر عباس، علامہ باقر حسین زیدی، مفتی فضل ہمدرد، مسلم پرویز، مفتی معاذ نظامی، ثاقب نوشائی، علامہ صادق تقوی، قاری فرقان، مولانا ملک عباس، مہدی عباس، جمشید حسین، علامہ مبشر حسن و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی و اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1979ء میں امام خمینیؒ نے عالمی طاغوت کو دنیا کے سامنے عیاں کیا، امام خمینیؒ کا احسان ہے کہ آج امت مسلمہ اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں، ملکی عوام ماہ رمضان المبارک کو ماہ فلسطین کے ماہ کے نام سے منائیں۔ مقررین نے کہا کہ حماس و حزب اللہ عالم اسلام کے دو بازو ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد فلسطین میں امریکا و برطانیہ سمیت تمام شیطانی قوتوں کو شکست ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ امریکا و اسرائیلی ایجنڈے کے تحت خطے میں قرفہ واریت پھیلائی گئی، طوفان الاقصیٰ فلسطینی جنگ نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، یورپی عوام فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں فلسطینی پرچم پر پابندی آئینِ پاکستان اور قائداعظمؒ کے نظریئے کی توہین ہے، حکومت کی اسرائیل نواز پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم چھین لینا بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے، پولیس اہلکاروں کو فلسطینی پرچم چھینتے اور شہریوں کو پولیس کی طرف سے زدوکوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ قائداعظمؒ کے پاکستان میں فلسطین کی آواز اٹھانا جرم بنا دیا گیا ہے، حکومت امریکا اور برطانیہ کی غلامی میں حد سے آگے نکل گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ غزہ میں بچے بھوکے ہیں اور مسلم حکمران اسرائیل کو اس کی تمام تر جارحیت کے باوجود تیل، گیس اور امداد دے رہے ہیں، ماہ رمضان المبارک کو ماہ فلسطین کے نام سے منا رہے ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، اقلیتی برادری کے قائدین اور ملکی عوام اسرائیلی جارجیت کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج جاری رکھیں اور فلسطین کے حق میں دعا کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1123570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش