0
Monday 25 Mar 2024 04:12

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس، یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں قائدین سمیت اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، فی الفور جارحیت بند کی جائے، غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے ساتھ غزہ سے تمام اسرائیلی قابض فوجی باہر نکل جائیں، غزہ کے انسانوں کی جان بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خوارک اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء کی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ لبنان، انصار اللہ، عراقی اور یمنی مجاہدین کی مکمل اور بھرہور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تاج حیدر، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، پی ٹی آئی کے اسرار عباسی، مفتی شہریار داؤد، میجر (ر) قمر عباس، ثاقب نوشاہی، یونس بونیری، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنما بھی شریک تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش