0
Friday 5 Apr 2024 22:46

مقبوضہ کشمیر میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی ریلیوں کا اہتمام چھٹہ بل سرینگر، حسن آباد، بمنہ، بڈگام، شالنہ، ماگام، بارہمولہ، بٹھنڈی جموں، پونچھ، بانڈی پورہ اور کرگل لداخ میں ہوا۔ قصبہ ماگام، بڈگام اور سرینگر میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں قدس ریلیوں میں علماء کرام، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام و دانشوروں نے یوم القدس کی اہمیت و افادیت اور فسلطین پر اسرائیلی تسلط کے بارے میں تفصیلی خطابات کئے۔ ریلیوں میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور نفرت اور مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا گیا۔ ریلی میں شریک نوجوانوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر غاصب اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس دوران فلسطین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مستضعفین کے ساتھ حمایت و ہمدردی کا اعلان کیا گیا۔ ادھر قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا اور کئی ایک دینی مراکز میں مودی حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں منعقدہ قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرہ بازی کی، ریلیوں میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ سات مہینے سے شاید ہی کوئی دن ایسا گذرتا ہے جس دن فلسطین کے عوام پر مظالم نہیں ڈھائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اقدار کا یہی تقاضا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ مقررین نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے سامنے ایک مشترکہ چلینج ہے اور اس کی آزادی کے لئے امت کو ایک ہو کر کمر بستہ ہونا چاہیئے۔ قدس ریلی کے پیش نظر مودی حکومت نے میرواعظ عمر فاروق کے آج صبح سے ہی نظربند رکھا تھا جبکہ سرینگر کی تاریخی و قدیم جامع مسجد کو نمازیوں کے لئے بند رکھا گیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1126958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش